صحافی اپنے ہی اغوا میں ملوث نکلا، ڈراپ سین

صحافی اپنے ہی اغوا میں ملوث نکلا، ڈراپ سین

فیاض سولنگی نے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچا کر سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی تھی
صحافی اپنے ہی اغوا میں ملوث نکلا، ڈراپ سین

ویب ڈیسک

|

20 Jan 2025

سندھ کے ضلع خیر پور سے اغوا ہونے والے صحافی فیاض سولنگی کے معاملے کا حیران کن ڈراپ سین ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر خیرپور اور کشمور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے صحافی کو برآمد کیا اور انہیں میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

جس کے بعد ایس ایس پی خیرپور اور کشمور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فیاض سولنگی نے زمین کے تنازع پر اپنے کزنز پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کےلیے چچا کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس نے ڈرامہ رچانے پر چچا اور بھتیجے صحافی فیاض سولنگی دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ صحافی نے ڈاکوؤں کی جانب سے خود پر تشدد کی فوٹیج بنوا کر سوشل میڈیا پر وائرل کروائی تاکہ اشتعال پھیل سکے اور غلط بیانی کی جائے۔

پولیس نے صحافی اور چچا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ صحافی فیاض سولنگی نے میڈیا کے سامنے اعترافی بیان میں کہا کہا وہ تھوڑا ذہنی دباؤ کا شکار تھا اس لیے نمبر بند کر کے چلا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!