14 hours ago
اسلام آباد میں 60 زندہ گدھے ار 25 من گوشت پکڑا گیا، فروخت ہوتا تھا

ویب ڈیسک
|
26 Jul 2025
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت کیے جانے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے، جس پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے فوری کارروائی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ترنول کے علاقے میں ایک غیر ملکی شہری کی جانب سے گدھے کا گوشت بیچا جا رہا تھا، جس کی اطلاع ملنے پر فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مارا۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ترنول میں ایک فارم ہاؤس پر گدھے رکھے گئے تھے، جہاں چھاپے کے دوران 60 زندہ گدھے برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ، گدھوں کا 25 من گوشت بھی موقع سے برآمد ہوا جسے فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔
چھاپے کے دوران ایک غیرملکی کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا گیا جس کی تصدیق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی طاہرہ صدیق نے بھی کی۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزم نے ابتدائی بیان میں دعویٰ کیا کہ وہ گوشت کو بیرون ملک ایکسپورٹ کرتا ہے جبکہ فوڈ اتھارٹی نے اب گوشت کی سپلائی والے مقامی سطح پر ہونے کے حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments
0 comment