اسلام آباد کی عدالت میں وکیل کی جیب میں موبائل فون پھٹ گیا
واقعہ وکیل عثمان خان یوسفزئی کے ساتھ پیش آیا
Webdesk
|
19 Dec 2023
اسلام آباد کی عدالت میں وکیل کا موبائل فون اپنے کوٹ کی جیب میں پھٹ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر وکیل عثمان خان یوسفزئی کو کچھ نظر نہیں آیا لیکن کچھ ہی دیر میں انہیں اپنے کوٹ کی جیب سے دھواں اٹھنے کی اطلاع ملی جس کے بعد انہوں نے جلدی سے اسے پھینک دیا۔
وکیل نے بتایا کہ اس نے رات کو اپنا موبائل فون مکمل چارج کیا اور صبح اسے باہر نکالا، انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کے وقت ڈیوائس کسی پاور بینک سے منسلک نہیں تھیں۔
عثمان خان نے اس واقعے کا ذکر کچھ مزاحیہ انداز میں اس طرح سے کیا کہ ’کوٹ تو وڑ گیا‘۔
Comments
0 comment