عالمی منڈی میں کمی کے بعد پاکستان میں سونا سستا، چاندی کی قیمت میں بھی تبدیلی

عالمی منڈی میں کمی کے بعد پاکستان میں سونا سستا، چاندی کی قیمت میں بھی تبدیلی

فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے مقرر ہوگئی
عالمی منڈی میں کمی کے بعد پاکستان میں سونا سستا، چاندی کی قیمت میں بھی تبدیلی

ویب ڈیسک

|

1 Aug 2026

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 43 ڈالر پر آ گیا، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے۔

فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے مقرر ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 202 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 57 سینٹس کمی کے بعد 57 ڈالر 58 سینٹس رہ گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 6 ہزار 237 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 49 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 347 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!