ایران پر دوسری جنگِ عظیم کے بعد کا شدید ترین حملہ کر سکتے ہیں: امریکی وزیر دفاع

ایران پر دوسری جنگِ عظیم کے بعد کا شدید ترین حملہ کر سکتے ہیں: امریکی وزیر دفاع

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے
ایران پر دوسری جنگِ عظیم کے بعد کا شدید ترین حملہ کر سکتے ہیں: امریکی وزیر دفاع

Webdesk

|

3 Aug 2026

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف ایسے بڑے فوجی حملے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے جن کی شدت دوسری جنگِ عظیم کے بعد کم ہی دیکھی گئی ہو۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج ہر ممکن کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پینٹاگون کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے اور امریکی افواج کو مکمل جنگی تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے،امریکی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج مکمل طور پر تیار اور فوری کارروائی کے لیے موجود ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!