حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، نیا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، نیا نوٹیفکیشن جاری

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، نیا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک

|

3 Aug 2026

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں سستے کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ نرخ 4 اگست کے لیے مؤثر رہیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!