سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تقرری کی منظوری

ویب ڈیسک
|
10 Feb 2025
جوڈیشل کمیشن نے 6 ہائیکورٹس کے ججز کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں مزید چھ ججز کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق کمیشن کی چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ جج بنانے کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع صدیقی، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم کو سپریم کورٹ جج بنانے کی منظوری دی گئی۔
کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے جج صلاح الدین پنہور اور پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد سپریم کورٹ جج کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں قائم مقام جج لگانے کی منظوری دی گئی۔
Comments
0 comment