1 hour ago
'عینک والا جن پر دن دہاڑے ڈاکہ مارا، بغیر اجازت اے آئی فلم بنانے پر ڈائریکٹر آگ بگولہ
Webdesk
|
2 Aug 2026
لاہور: پاکستان کے مشہور کامیڈی سیریل 'عینک والا جن' کے ڈائریکٹر حفیظ طاہر ڈرامے کی بغیر اجازت اے آئی فلم بنانے پر پھٹ پڑے۔
حفیظ طاہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ میں آج گہرے صدمے اور سخت غصے میں ہوں، کیونکہ میری زندگی بھر کے فنی اثاثے 'عینک والا جن' پر دن دہاڑے ڈاکہ مارا گیا ہے اور اس کے نام کو استعمال کرتے ہوئے اے آئی ( مصنوعی ذہانت) کے ذریعے ایک فلم بنا کر سنیما ہاس میں ریلیز بھی کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرا آئیڈیا ہے، میری تخلیق ہے اور میں ہی اس کا کانسیپٹ رائیٹر (concept writer) ہوں، اس کا نام بھی میں نے رکھا اور ڈائریکٹ بھی میں نے ہی کیا اور ایک اچھی معیاری سیریل بنا کر پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کو دی، جس سے پی ٹی وی نے کروڑوں روپے کمائے۔
حفیظ طاہر کے مطابق 'عینک والی جن' پر اے آئی فلم بنانے والے فلم میکر فرحان خان نے اجازت لی اور نا ہی اس فلم کے میڈیا پارٹنر پی ٹی وی نے مجھے اس کی پروڈکشن میں شمولیت کیلئے کہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم میں کرداروں کی شکل تبدیل کر کے خراب کردی گئیں، ڈرامے کے اہم کردار نسطور جن کی شکل خراب کی گئی، اس کے ساتھ آوازیں اور اے آئی سے برا میوزک بنا کر اس میں شامل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ 'عینک والا جن' بچوں کی ایک کامیڈی ڈرامہ سیریل ہے جو 1993 سے 1996 کے دوران پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، اس ڈرامے کو بچوں اور بڑوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔
Comments
0 comment