سالوں سے چلنے والا ایسے ملک کا سفارت خانہ پکڑا گیا جس کا نام دنیا کے نقشے پر ہی نہیں

سالوں سے چلنے والا ایسے ملک کا سفارت خانہ پکڑا گیا جس کا نام دنیا کے نقشے پر ہی نہیں

یہ سفارت خانہ گزشتہ کئی سالوں سے ایک کرائے کے مکان میں چل رہا تھا
سالوں سے چلنے والا ایسے ملک کا سفارت خانہ پکڑا گیا جس کا نام دنیا کے نقشے پر ہی نہیں

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2025

 کبھی سنا ہے کہ کسی کرائے کی عمارت میں ایک پورا "سفارتخانہ" ہی جعلی چل رہا ہو؟

جی ہاں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں کچھ ایسا ہی حیرت انگیز اور دلچسپ و عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھارتی پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

یہ سفارت خانہ کئی سالوں سے ایک رہائشی عمارت میں چل رہا تھا۔ پولیس نے چھاپے کے دوران جعلی سفارتی پلیٹس لگی گاڑیاں اور دیگر اہم سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کے سینئر پولیس افسر سوشیل گھُلے نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزم ہرشوردن جین، جو 47 سال کا ہے خود کو سفیر ظاہر کرتا اور بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا تھا۔

پولیس کے مطابق، جین نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ "سیبورگا" یا "ویسٹ آرٹیکا" جیسی مبینہ جگہوں کے سفیر یا مشیر کے طور پر کام کر چکا ہے۔ یہ نام سن کر کسی کے بھی ذہن میں سوال اٹھے گا کہ آخر یہ "ممالک" ہیں کہاں؟

پولیس نے ہرشوردن جین کے قبضے سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ کئی جعلی تصاویر بھی برآمد کی ہیں، جنہیں دیکھ کر شاید کوئی بھی دھوکا کھا جاتا۔

اس کے علاوہ، بھارتی وزارتِ خارجہ اور تقریباً تین درجن ممالک کی جعلی مہریں بھی ملی ہیں۔

سوشیل گھُلے نے بتایا کہ ملزم پر بیرون ملک موجود "شیل کمپنیوں" کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا بھی شبہ ہے۔ جین کو فی الحال جعلسازی، نقلی شناخت، اور جعلی دستاویزات رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

اس "جعلی سفارتخانے" سے جو چیزیں برآمد ہوئی ہیں وہ کسی کو بھی حیران کر سکتی ہیں۔ پولیس نے عمارت سے جعلی سفارتی پلیٹس کی حامل چار گاڑیاں، تقریباً 45 لاکھ بھارتی روپے نقد، اور مختلف کرنسیوں میں بھاری کیش بھی برآمد کیا ہے۔

یہ تمام برآمدگیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملزم کس بڑے پیمانے پر یہ فراڈ کر رہا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!