سمندر میں ڈوبنے والی خاتون کی لاش شارک کے پیٹ سے نکال لی گئی

سمندر میں ڈوبنے والی خاتون کی لاش شارک کے پیٹ سے نکال لی گئی

مچھیرے کا کہنا تھا اس نے جب شارک کو پکڑا تو وہ معمول سے زیادہ صحت مند نظر آرہی تھی۔
سمندر میں ڈوبنے والی خاتون کی لاش شارک کے پیٹ سے نکال لی گئی

Webdesk

|

8 Oct 2024

جکارتہ: سمندر میں ڈوبنے والی امریکی خاتون سیاح کی لاش شارک کے پیٹ سے مل گئی۔ انڈونیشیا میں دوستوں کے ساتھ غوطہ خوری کے دوران خاتون سمندر کی لہروں کے ساتھ بہہ گئی تھی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والی 68 سالہ کولیین منفور اور ان کے 6 ساتھی 26 ستمبر کو انڈونیشیا کے پلا ریونگ جزیرے کے ارد گرد غوطہ خوری سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ سمندر کا تیز بہا خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا۔

 اس دوران انہیں بچانے کیلئے گائیڈ کی کوشش بھی ناکام رہی۔ مچھیرے کا کہنا تھا اس نے جب شارک کو پکڑا تو وہ معمول سے زیادہ صحت مند نظر آرہی  تھی۔

اسے لگا کہ اس نے پلاسٹک یا ماہی گیری کا جال نگل لیا ہوگا، لیکن جب اسے کاٹ کر دیکھا تو اس کے پیٹ سے ایک خاتون کی باقیات ملی۔

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ جب لاش کو شارک کے پیٹ سے نکالا گیا تو وہ سیاہ غوطہ خوری کے سوٹ میں تھی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!