سرکاری ٹیچر کا اسکول میں آخری دن، بچوں سے جذباتی ملاقات کی ویڈیو وائرل

سرکاری ٹیچر کا اسکول میں آخری دن، بچوں سے جذباتی ملاقات کی ویڈیو وائرل

بچے استاد سے گلے مل کر روتے رہے جبکہ ٹیچر بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے
سرکاری ٹیچر کا اسکول میں آخری دن، بچوں سے جذباتی ملاقات کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک

|

27 Apr 2024

انٹرنیٹ پر ایک ٹیچر کے اسکول میں آخری دن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں طالب علم اپنے ہر دل عزیز استاد کو الوادع کہہ رہے ہیں۔

ویڈیو میں طلباء کو جذبات میں آکر روتے ہوئے اور اپنے استاد کو الوداع کہتے ہوئے گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بچوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر ٹیچر بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اُن کے بھی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو وائرل ہونے پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ استاد کو ان کی خدمات کے عوض قومی ایوارڈ سے نوازاز جائے۔

اس ویڈیو کے حوالے سے صارفین کا خیال ہے کہ یہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے گاؤں ملک پور کے سرکاری اسکول کی ہے تاہم کچھ کا ماننا ہے کہ یہ بلوچستان کی ویڈیو ہے۔

 

https://www.facebook.com/watch/?v=451831197418455

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!