اصول پسندی یا بے وقوفی، شہری نے ایک روپے ٹیکس تنازع پر 5 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے

اصول پسندی یا بے وقوفی، شہری نے ایک روپے ٹیکس تنازع پر 5 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے

شہری نے اپنے ساتھ پیش آیا واقعہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا
اصول پسندی یا بے وقوفی، شہری نے ایک روپے ٹیکس تنازع پر 5 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے

ویب ڈیسک

|

13 Jul 2024

نئی دہلی کے رہائشی اپوروا جین نے صرف ایک روپے کے ٹیکس تنازعہ کو حل کرنے کے لیے 50,000 روپے خرچ کردیے۔

انہوں نے رقم کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کرنے کے بعد بھارت میں ٹیکس کے نظام پر ایک بحث چھیڑ دی ہے۔ جین کے مطابق، یہ رقم ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو ادا کی گئی، ایک ایسا شخص جو اکاؤنٹنسی کے دائرہ کار میں کئی مخصوص سرگرمیاں انجام دینے کا اہل ہے۔

 جین نے اس واقعے پر اپنے صدمے اور مایوسی کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر) کا سہارا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ "میں نے حال ہی میں موصول ہونے والے IT نوٹس کے لیے CA کو 500000/- فیس ادا کی جس میں حتمی متنازعہ قیمت 1/ روپے نکلی۔ میں مذاق نہیں کر رہا ہوں۔

 جواب کو ایک اور پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں شیئر کیا گیا، جس میں واضح کیا گیا کہ مودی کی قیادت والی حکومت نے کس طرح تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا۔

 اس عجیب و غریب معاملے پر صارفین کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، جس میں کچھ نے بھارتی محکمہ ٹیکس کی اہلیت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور دوسروں نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے فیس سسٹم پر سوال اٹھایا ہے۔

 صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا بھی لیا ہے، کچھ لوگوں نے کہا کہ "یہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ ہندوستان میں ٹیکس کا نظام کس طرح ناقص ہے"۔

 ایک اور نیٹیزن نے کہا، "مجھے بھی ایسا ہی تجربہ تھا جہاں مجھے ٹیکس کے ایک معمولی مسئلے کے لیے بھاری فیس ادا کرنی پڑی۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!