تین ٹانگوں والے دھڑ جڑے بچوں کی پیدائش، زندہ بچ جانے پر ڈاکٹرز حیران
Webdesk
|
17 May 2024
انڈونیشیا میں دھڑ جڑے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن کی صرف تین ٹانگیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں پیدا ہونے والے ان جڑواں بچوں کا دھڑ آپس میں جڑا ہوا ہے جبکہ ان کے چار بازو اور ٹانگیں صرف 3 ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ کوئی معجزہ نہیں البتہ نایاب بیماری کا شاخسانہ ہے جس کا لاکھوں میں کوئی ایک کیس سامنے آتا ہے۔
ڈاکٹرز کے محتاط اعداد و شمار کے مطابق بیس لاکھ خواتین میں سے کسی ایک کے ساتھ ایسا کیس پیش آتا ہے۔
ان جڑواں لڑکوں کا ایک مثانہ، ایک عضو اور آنتوں کی نالی بھی ایک ہی ہے اور جسم کے تمام اعضا ٹھیک جبکہ صرف ایک ٹانگ اور ایک گردہ ناکارہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی خدوخال اور اندرونی سسٹم کیوجہ سے بچے تین سال تک بستر پر رہیں گے اور پھر انہیں علیحدہ کردیا جائے گا جس کے بعد یہ کبھی کبھار بیٹھنے کے قابل ہو جائیں گے۔
ڈاکٹرز نے دونوں بچوں کے زندہ بچ جانے کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے 60 فیصد کیسز میں عام طور پر بچے مرجاتے ہیں یا پھر پیدائشی مردہ ہوتے ہیں۔
Comments
0 comment