طیارے کی ونڈو سیٹ سے کھڑکی غائب ہونے کا انکشاف

طیارے کی ونڈو سیٹ سے کھڑکی غائب ہونے کا انکشاف

یہ انہونا واقعہ بھارت کی ایئرلائن میں پیش آیا
طیارے کی ونڈو سیٹ سے کھڑکی غائب ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

11 Feb 2025

بھارت کی نامور ایئرلائن کے طیارے کی ونڈو سیٹ سے کھڑکی غائب ہونے کا دلچسپ انکشاف ہوا ہے۔

ایک نوجوان مسافر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ونڈو سیٹ سے کھڑی غائب ہونے سے متعلق اپنی ٹویٹ پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اس ٹویٹ میں مسافر نے ایئرلائن انتظامیہ سے سوال کیا کہ جب پیسے ونڈو سیٹ کے دیے تو پھر کھڑکی کہاں ہے۔

بھارتی طیارے میں ونڈو سیٹ سے کھڑکی غائب، مسافر کی پوسٹ وائرل

نوجوان کے مطابق وہ اضافی رقم ادا کرچکا ہے جبکہ اُسے ونڈو سیٹ بھی نہیں دی گئی۔ مسافر نے اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ونڈو سیٹ کے پیسے دیے تو ونڈو کہاں ہے؟‘۔

بھارتی طیارے میں ونڈو سیٹ سے کھڑکی غائب، مسافر کی پوسٹ وائرل

ایئرلائن نے پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’ہمیں صورتحال پر تشویش ہے۔ براہ کرم اپنی فلائٹ کی تفصیلات شیئر کریں تاکہ ہم مزید مدد فراہم کی جاسکے‘۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!