ایمبولینس گڑھے سے ٹکرانے پر مردہ شخص زندہ ہوگیا
ویب ڈیسک
|
3 Jan 2025
ایک 65 سالہ مردہ شخص اُس وقت زندہ ہوگیا جب اُسے آخری رسومات کیلیے لے جایا جارہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 65 سالہ شخص پانڈورنگ الپے کو 16 دسمبر کے روز ہارٹ اٹیک ہوا، جس کے بعد وہ اسپتال میں کئی روز تک زیر علاج رہے۔
دو روز قبل ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کیا جس کے بعد اہل خانہ میت گھر لے کر آئے اور پھر آخری رسموات کیلیے لے جانے لگے۔
الپے کو ایمبولینس میں آخری رسومات کیلیے لے جایا جارہا تھا کہ اچانک ایمولینس گڑھے میں گئی اور پھر زور سے جھٹکا لگا جس کے نتیجے میں بزرگ کو ہوش آگیا۔۔۔
اس معجزے پر اہل خانہ حیران رہ گئے جبکہ کچھ خوف زدہ بھی ہوئے۔
اگلے دن، جب خاندان اس کی آخری رسومات کی تیاری کر رہا تھا اور اس کی لاش کو شمشان گھاٹ لے جایا جا رہا تھا، ایمبولینس اسپیڈ بریکر سے ٹکرا گئی۔
اس کے بعد جب ڈرائیور نے گاڑی کو نکالنے کی کوشش کی تو پھر اس دوران جھٹکے لگے جس کے بعد متوفی کے جسم میں حرکت ہوئی اور پھر انگلیاں ہلنے لگیں جب نبض چیک کی تو اُس میں بھی دھڑکن تھی۔ لے جانے کا اشارہ کیا۔
وہ الپے زندگی میں واپس آنے کے بعد "نازک حالت" میں تھے۔ تاہم، وینٹی لیٹر سے مصنوعی سانس لینے کے بعد، اس کی قلبی بحالی سے خون کا بہاؤ بحال ہوا۔ انجیو گرافی کے بعد، وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گیا اور 30 دسمبر کو گھر واپس آگئے۔
لواحقین نے ہسپتال یا اس ڈاکٹر کا نام بتانے سے انکار کیا ہے جس نے اسے مردہ قرار دیا تھا۔
تاہم حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے ایک اہلکار پرکاش پاورا نے کہا کہ "واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی،" کیونکہ ڈاکٹر "مناسب معائنہ کے بغیر کسی شخص کو مردہ قرار نہیں دے سکتا تھا۔"
Comments
0 comment