عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی سے روک دیا
Webdesk
|
7 Aug 2026
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری طور پر روک دی۔
عدالت نے اضافی پریمیم کی وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اوگرا اور تمام لائسنس ہولڈر کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا۔
ایل پی جی کی اضافی پریمیم وصولی کے معاملے پر اوگرا اور متعلقہ کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا گیا۔ جسٹس مرزا وقاص رف نے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل بابر مرتضی خان کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار 40 سے زائد کمپنیوں کی جانب سے صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضی نے دلائل دیے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایل پی جی کمپنیاں اضافی پریمیم کے نام پر غیر قانونی وصولیاں کر رہی ہیں، مارکیٹنگ کمپنیوں سے اضافی پریمیم کی وصولی قانون کے خلاف ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ گیس عام آدمی کے استعمال کی چیز ہے، کمپنیوں کو رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اضافی پریمیم کی وصولی سے شہریوں کو مہنگی گیس خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment