کیا ایپل بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے؟

کیا ایپل بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے؟

پاکستان میں ایپل کے دفتر کا امکان ایک مثبت پیشرفت ہو گا
کیا ایپل بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے؟

Webdesk

|

23 Aug 2026

اسلام آباد : ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے بعد ایپل کے بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایپل بھی پاکستان میں اپنا ایک دفتر قائم کرے گا، جو ملک میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو اجاگر کرے گا۔

امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہیں اور پاکستان میں بھی اس کا تیزی سے استعمال ہو رہا ہے۔

اسٹیٹسن سینڈرز نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایپل کے دفتر کا امکان ایک مثبت پیشرفت ہو گا  اور ہمیں امید ہے کہ ایپل کا ہیڈ کوارٹر آفس بھی پاکستان میں قائم ہو گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!