بجلی کے بلوں اور ٹیکسز میں اضافے کے بعد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
اضافی چارجز کے خلاف شکایات سن کر انہیں بھی ختم کیا جائے۔
Webdesk
|
12 Jul 2024
راولپنڈی: بجلی کے بلوں اور ٹیکسز میں اضافے کے بعد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا، عدالت نے حکم دیا کہ نیپرا 4 ہفتوں میں صارفین بجلی کے اعتراضات سن کر غیر قانونی ٹیکس کا خاتمہ کرے۔
عدالت نے حکم دیا کہ نیپرا 4 ہفتوں میں صارفین بجلی کے اعتراضات سن کر غیر قانونی ٹیکس کا خاتمہ کرے، اضافی چارجز کے خلاف شکایات سن کر انہیں بھی ختم کیا جائے۔
عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ بجلی کے تمام متاثرہ صارفین نیپرا سے رجوع کریں۔عدالت نے کہا کہ داد رسی نا ہونے پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے تفصیلی دلائل کے بعد فیصلہ جاری کیا، پٹیشنر رضوان الٰہی ایڈووکیٹ کی پٹیشن بطور شکایت درخواست بھی نیپرا کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔
Comments
0 comment