بیرونی قرض، ہر پاکستانی 2 لاکھ 88 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا
پاکستان کو اگلے تین سالوں میں آئی ایم ایف کو 60 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں، سابق وزیر مملکت
Webdesk
|
29 Apr 2024
سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوس پاشا نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی دو لاکھ 88 ہزار روپے کا مقروض ہے۔
لاہور میں منعقدہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے ایک سیشن میں خطاب کرتے ہوئے عائشہ غوث نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان کو تین سالوں کے دوران آئی ایم ایف کو 60 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، قرض کی بڑی وجہ بجٹ خسارے کو پورا کرنا ہے۔
انہوں نے قرض سے چھٹکارے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اخراجات کو کم اور ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا، فضول کے اخراجات کو جب تک روکا نہیں جاتا اور سبسڈیز کو ختم نہیں کیا جاتا اُس وقت تک صورت حال ایسے ہی رہے گی۔
Comments
0 comment