چینی انڈوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
ویب ڈیسک
|
27 Aug 2024
چین میں تیار ہونے والے سفید برائلر انڈوں کی پہلی کھیپ فروخت کیلیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔
چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوانگژو بائیون ایئرپورٹ سے ایک پرواز طویل سفر کے بعد پاکستان پہنچی، گارگو طیارے میں 1 لاکھ 72 ہزار 800 چینی نسل کے سفید پروں والے برائلر انڈے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ کھیپ مقامی انڈسٹری اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ انڈوں کی کھیپ پہنچنے کا یہ پہلا موقع ہے۔
چین نے اپنے ہاں بسنے والی مرغیوں کی افزائش کیلیے انڈوں کی کھیپ پاکستان بھیجی ہے۔
چینی عہدیدار نے کہا کہ مزید چینی انڈے بیرون ملک، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سفید پنکھ والے برائلر انڈوں کی برآمد ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔
Comments
0 comment