دبئی اسلامک بینک کے مینیجر اور عملا اوور سیز پاکستانی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکال کر لے گیا

دبئی اسلامک بینک کے مینیجر اور عملا اوور سیز پاکستانی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکال کر لے گیا

امریکا میں مقیم خاندان پر اس بات کا انکشاف اُس وقت ہوا جب انہوں نے واپس آکر اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو وہ خالی تھا
دبئی اسلامک بینک کے مینیجر اور عملا اوور سیز پاکستانی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکال کر لے گیا

ویب ڈیسک

|

29 Dec 2023

دبئی اسلامک بینک (DIB)  کے منیجر اور عملے نے بیرون ملک میں مقیم پاکستانی فیملی کو 4 کروڑ بیس لاکھ روپے کا چونا لگا کر رقم ہتھیا لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم دبئی اسلامک بینک کے مینیجر اور عملے نے اوور سیز پاکستانی کے جعلی دستخط کر کے اکاؤنٹ میں رکھے لاکھوں امریکی ڈالرز غیر قانونی طریقے سے نکال لیے۔

بیرون ملک میں مقیم پاکستانی فیملی کو اس بات کا علم اُس وقت ہوا جب وہ پاکستان آئے اور اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو وہ بالکل خالی تھا۔

متاثرہ خاندان نے اس پر بینک انتظامیہ سے رابطہ کیا، بعد ازاں متاثرہ فیملی نے ایف آئی اے کو درخواست دی۔

شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ اطلاعات کے مطابق، ایف آئی اے کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ انہیں اس طرح کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی اسلامی بینک نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ لواحقین نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے اور جمع کنندگان کے فنڈز کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!