ملک بھر میں 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل
Webdesk
|
6 Feb 2026
کراچی: سال2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری ہے، 4 روز میں ملک بھر میں 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیے گئے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔
نیشنل ای او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 24 لاکھ سے زائد، سندھ میں 95 لاکھ 85 ہزار سے زائد، خیبر پختونخوا میں67 لاکھ 64 ہزار سے زائد، بلوچستان میں تقریبا 20 لاکھ 55 ہزار اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ 54 ہزار سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد اور آزاد کشمیر میں 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد انسدادِ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔
Comments
0 comment