آئی سی سی میں جے شاہ کا سیاسی عمل دخل روکنا ضروری ہے، کامران اکمل
Webdesk
|
5 Feb 2026
لاہور: پاکستانی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی اور آئی سی سی میں جیشاہ کا سیاسی عمل دخل روکنا ضروری ہے، بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ جے شاہ کی وجہ سے بھارت کرکٹ میں سیاست لیکر آیا بھارتی حکومت پاکستان کو دیوار سے لگانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکی۔
پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان نے بہت محنت کی اورانٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ اب آئی سی سی کی ذمہ داری ہے کھیل کو سیاست سے کیسے بچانا ہے، بھارت کے اندر سے بھی کرکٹ میں سیاست کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ کھلاڑیوں کا ہاتھ ملانا اسپورٹس مین اسپرٹ کیلئے بہت اہم ہوتا ہے، ریونیو بڑھانا ہمارا حق ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ چھوٹا بورڈ نہیں ہے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئنز شپ کے میچز پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونا ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹیسٹ میچز کے حوالے سے اپنا مؤقف آئی سی سی میں رکھنا چاہیے، حکومت پاکستان نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ایسا نہیں کہ واپس نہ ہوسکے، پاکستان نیبھی ہمیشہ کی طرح اسپورٹس مین اسپرٹ کو برقرار بھی رکھنا ہے۔
Comments
0 comment