ڈالر چار ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا

ڈالر چار ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں آج بھی ڈالر بیک فٹ پر رہا
ڈالر چار ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2023

پاکستان میں بڑے پیمانے پر متوقع غیر ملکی سرمایہ کاری اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کم ترین سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیک فٹ پر رہا۔

کاروبار کے آغاز سے ہی روپے کی قدر مستحکم رہی اور ایک موقع پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 38 پیسے کم ہوئی جس کے بعد قیمت 284 روپے پر پہنچ گئی تھی تاہم آخری لمحات میں ڈالر کی قدر تھوڑی بڑی اور 23 پیسے پر بند ہوئی۔

جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 284 روپے اور 14 پیسے کی سطح پر بند ہوا، یہ چار ہفتوں کی کم ترین سطح ہے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہوکر 285 پر پہنچ گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!