ڈالر کی قیمت اور روپے کے حوالے سے اچھی خبر
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 50پیسے کی کمی سے 286 روپے پر بند ہوئی
ویب ڈٰیسک
|
1 Dec 2023
حکومت کی ترسیلات زر بڑھانے سے متعلق اقدامات اور ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے سمیت سپلائی میں بہتری کے باعث جمعہ کو بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ ریٹ 285روپے سے نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ بھی 286 روپے کی سطح پر آگئے۔
کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 66 پیسے کی کمی سے 284روپے 50 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن رسد بہتر ہونے کے باعث غیرملکی کمپنیوں کی ذرمبادلہ میں منافع اپنے ہیڈ کوارٹرز بھیجنے کے دباؤ سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے کی کمی سے 284روپے 96پیسے پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 50پیسے کی کمی سے 286 روپے پر بند ہوئی۔
Comments
0 comment