فائر وال تنصیب، متعدد غیر ملکی کمپنیوں کا پاکستان سے دفاتر منتقل کرنے پر غور

فائر وال تنصیب، متعدد غیر ملکی کمپنیوں کا پاکستان سے دفاتر منتقل کرنے پر غور

پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی بندش اور انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے پہلے ہی متعدد کمپنیاں پاکستان سے جاچکی ہیں
فائر وال تنصیب، متعدد غیر ملکی کمپنیوں کا پاکستان سے دفاتر منتقل کرنے پر غور

ویب ڈیسک

|

17 Aug 2024

پاکستان بزنس کونسل نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی اور مسائل کے باعث متعدد غیرملکی کمپنیاں پاکستان سے اپنے دفاتر منتقل کرنے پر غور کررہی ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر فائر وال کی تنصیب اور نفاذ کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار تقریبا ختم ہونے اور سوشل میڈیا ایپس نہ چلنے کی وجہ سے کمپنیوں نے دفاتر بیرون ملک منتقل کرنے پر ارادہ ظاہر کیا جبکہ متعدد پہلے ایسا کچرکی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’کمپنیاں پہلے ہی بجلی کی پیداوار اور کیپسٹی چارجز کے چلینج کی وجہ سے پریشان ہیں اور پھر انٹرنیٹ جیسی اہم ضرورت بھی اب دستیاب نہیں، اس کی وجہ سے بے روزگاری اور برآمدات میں نقصان ہوگا‘۔

پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ اب ہمیں فائر وال کے ناقص نفاذ کی وجہ سے ابھرتے ہوئے سافٹ ویئر سیکٹر میں بے کار کیپیسٹی کے خطرے کا سامنا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!