گھریلو صارفین سے اوگرا نے ریلیف چھین لیا، رواں سال میں 100 ارب وصولی کی جائے گی
ویب ڈیسک
|
2 Jul 2024
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد اوگرا نے مالی سال 2024-2025 کے لیے گیس کی قیمتوں کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کے بجائے قیمتیں مستحکم کررکھی گئیں ہیں۔
اوگرا کی جانب سے مالی سال 2024,25 کیلئے گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق رواں مالی سال گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ گھریلو صارفین کو گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف نہیں دیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں یکم جولائی سے اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ سی پی پیز کیلئے فی ایم بی بی ٹی یو 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد سی پی پیز کیلئے موجودہ قیمت 2750 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی۔ واضح رہے کہ گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کا فیصلہ اوگرا نے حکومت کو بجھوایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمت میں کمی نہ کرنے سے آئندہ مالی سال 100 ارب سے زائد اضافی وصولیاں متوقع ہیں۔
Comments
0 comment