عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2050ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی
عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

ویب ڈیسک

|

8 Dec 2023

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2050ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی تاہم کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ کے برعکس  مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں کم ہوئیں۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 218600 روپے اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 187414روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی رد و بدل کے 2229.08روپے پر مستحکم رہی۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!