گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کیلیے بری خبر

گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کیلیے بری خبر

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکس کی شرح میں اضافے کی منظوری دے دی
گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کیلیے بری خبر

Webdesk

|

15 Feb 2024

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مقامی سطح پر تیار ہونیوالی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

مبصرین کا ماننا ہے کہ مقامی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے سے گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

اجلاس میں نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ کے شیئر سبسکرپشن ایگریمنٹ(ایس ایس اے) کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ نے 35 فیصد گیس کی قیمت بڑھانے کی بھی منظوری دی جس کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

علاوہ ازیں ای سی سی نے انٹیلی جنسی بیورو رواں مالی سال کے لیے ساڑھے بارہ کروڑ روپے کی اضافی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

اراکین کو بریفنگ دی گئی کہ مذکورہ فنڈز دہشتگردی کے خاتمے اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف آپریشن کیلئے درکار اخراجات کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!