حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی

حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی

بجلی کی بنیادی قیمت میں 7 روپے تک اضافہ کیا جائے گا
حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک

|

15 May 2024

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، جس کے مطابق فی یونٹ 36 روپے تک پہنچ جائے گی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی بنیادی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔

 نیپرا کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف میں اضافے کے بعد بنیادی ٹیرف بڑھے گا، جس کے تحت کم سے کم قومی اوسط ٹیرف 29 روپے سے بڑھا کر 36 روپے کیا جا سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!