حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا

اگلے 15 روز کیلیے ان قیمتوں کا اطلاق ہوگا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2025

حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اگلے پندرہ روز یعنی یکم اپریل تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اگلے پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت 255.63 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 168 روپے 12 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو اگلے پندرہ روز کیلیے ریلیف دیا جائے گا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 15 روپے تک کم کی جائے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ ریلیف بجلی صارفین کو دینا چاہتے ہیں اور جلد اس حوالے سے اعلان بھی کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!