حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
ویب ڈیسک
|
30 Sep 2024
وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 7 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں
3 روپے چالیس پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 247 روپے 3 پیسے، ڈیزل کی قیمت 246 روپے 29 پیسے ہوگئی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 154 روپے 90 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے 15 جون کی رات 12 بجے تک ہوگا۔
واضح رہے کہ یکم جون 2024 سے لے کر یکم اکتوبر 2024 تک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment