سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا مزید اضافہ

2 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا مزید اضافہ

10 گرام سونا 343 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے کا ہوگیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا مزید اضافہ

ویب ڈیسک

|

12 Sep 2026

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 346 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!