مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی، امام کیخلاف ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار
Webdesk
|
13 Sep 2026
لاہور: مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کا سامنا کرنے والے قومی کرکٹر امام الحق کیخلاف ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق امام الحق کو جعلی انجریز، ڈریسنگ روم لیکس اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہے، ٹیسٹ اوپنر کی پرانی فائل بھی کھل گئی ہے جس کے باعث ان پر پابندی کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے امام الحق کی دورہ انگلینڈ سے قبل دورہ نیوزی کی انجری پر بھی بورڈ کو شکوک تھے، پچھلی انجری کی انکوائری کے بعد اوپنر پر 2 سال کی پابندی کی سفارش کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سابق ہیڈکوچ اور سابق سلیکٹر نے حکام سے ملاقات کرکے امام الحق پر پابندی نہ لگانیکی سفارش کی تھی، ایک سابق کپتان نے بھی امام الحق کو پابندی سے بچانے کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا۔
Comments
0 comment