اورنگی ٹاؤن میں تین سالہ بچی کی ہلاکت پر اہلخانہ کا 13 کروڑ 57 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

اورنگی ٹاؤن میں تین سالہ بچی کی ہلاکت پر اہلخانہ کا 13 کروڑ 57 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

مدعی کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق 12 جولائی کو اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں پیش آیا تھا
اورنگی ٹاؤن میں تین سالہ بچی کی ہلاکت پر اہلخانہ کا 13 کروڑ 57 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک

|

12 Sep 2026

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے تین سالہ بچی کی ہلاکت کے معاملے پر اہلخانہ نے گاڑی کے ڈرائیور اور مالکان کے خلاف 13 کروڑ 57 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر سول جج غربی کی عدالت نے دعوے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

مدعی کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق 12 جولائی کو اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی نے تین سالہ آیت نور کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں بچی جاں بحق ہوگئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچی کی موت حادثے میں آنے والی چوٹوں کے باعث ہوئی، جبکہ حادثہ ڈرائیور کی مبینہ تیز رفتاری، غفلت، لاپرواہی اور مناسب احتیاط نہ کرنے کے نتیجے میں پیش آیا۔

وکیل کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور، اس کے ساتھ موجود شخص اور گاڑی کے مالکان حادثے کے لیے مشترکہ طور پر ذمہ دار ہیں۔ دعوے میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جان لیوا حادثات کے قانون کے تحت بچی کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!