کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت کم کردی گئی

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت کم کردی گئی

نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت کم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت کم کردی گئی

Webdesk

|

2 Dec 2024

کراچی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت کم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں دیا جائے، اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!