کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملز بند ہونے سے شہر میں آٹے کی قلت بڑھنے لگی ہے
کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

Webdesk

|

13 Jul 2024

کراچی :  شہر قائد سمیت سندھ بھر میں فلور ملز کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی ، صوبہ بھر میں آٹا ملیں بند ہیں، اور سپلائی بحال نہ ہونے سے سیکڑوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں، ہڑتال کی حمایت میں سندھ کے مختلف شہروں میں سیکڑوں آٹا چکیاں بھی بند ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے دن بھی فلور ملز ایسوسی ایشن کی ود ہولڈنگ ٹیکس کلیکشن کے خلاف ہڑتال جاری رہنے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ملز بند ہونے سے شہر میں آٹے کی قلت بڑھنے لگی ہے، فلور ملوں میں کام کرنے والے دیہاڑی دار مزدور رل گئے ہیں، ملوں میں گندم کی سپلائی کرنے والے ٹرکوں کو بھی روک لیا گیا ہے، ٹرکوں پر لوڈ گندم نہ اتارے جانے سے ٹرک ڈرائیورز بھی پریشان ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے فلور ملز مالکان نے ہڑتال سے متعلق ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیئرمین فلور ملز سندھ سرکل چوہدری عامر عبداللہ نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے تک ہڑتال جاری رکھیں گے، 2 دن گزر گئے حکومت یا ایف بی آر کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

چیئرمین ہول سیلر ڈیلرز رؤف ابراہیم نے بتایا ہے کہ ہول سیل بازار میں 2 دن کا اسٹاک باقی ہے، ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹا 92، فائن آٹا 97 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

دوسری طرف ریٹیل سطح پر منافع خوروں نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیا ہے، ریٹیل مارکیٹوں میں آٹا 110 سے 115 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، چکیوں پر آٹا 115 روپے سے بڑھ کر 120 روپے فی کلو ہو گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!