خطے میں کشیدگی، پاکستان نے ایل این جی کی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں تازہ حملوں کے باعث گیس کی سپلائی متاثرہوگئی ہے
Webdesk
|
9 Jul 2026
اسلام آباد: پاکستان نے آبنائے ہرمز میں حملوں کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ایل این جی کی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں تازہ حملوں کے باعث گیس کی سپلائی متاثرہوگئی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 15،16 جولائی کی ترسیل کے لیے ایک ایل این جی کارگوخریدنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعہ مقرر کی گئی ہے، قطر سے جولائی میں آنے والی ایک ایل این جی کھیپ کی منسوخی پر حکومت نے کل ٹینڈر منظورکیا۔
Comments
0 comment