لیموں کی قیمت کو آگ لگ گئی، فی کلو 950 روپے سے زائد

لیموں کی قیمت کو آگ لگ گئی، فی کلو 950 روپے سے زائد

لیموں کی فی کلو قیمت 850 سے 950 روپے کلو تک پہنچ گئی
لیموں کی قیمت کو آگ لگ گئی، فی کلو 950 روپے سے زائد

Webdesk

|

4 Jun 2024

اوپن مارکیٹ میں لیموں کی قیمت میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے لیموں کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ میں اندرون شہر لیموں 850 روپے کلو نواحی تمام ایریاز میں لیموں 950 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

لیموں کی قیمت میں اس بے پناہ اضافہ سے شہر بھر میں گرمی کا شکنجین گلاس کی قیمت 200 روپے کر دی گئی ہے۔

انجمن تاجراں سبزی منڈی کے صدر غلام قادر میر کا کہنا ہے کہ لیموں کی سپلائی انتہائی کم ہے جبکہ اس وقت مارکیٹ میں لیموں کا نعم البدل چائنہ کی کھٹی بھی دستیاب نہیں ہے رواں ماہ کے آخر تک چائنیز کھٹی مارکیٹ آنے سے لیموں کی قیمت میں کمی ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!