ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
Webdesk
|
18 Jan 2026
کراچی: ملک بھرکے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر سے 127 سیوریج نمونے قومی ادارہ صحت بھجوائے گئے تھے اور یہ نمونے دسمبر 2025 میں لیے گئے تھے۔
40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پازیٹو اور 87 سیوریج نمونے پولیو نیگیٹو آیا۔ سندھ میں سب سے زیادہ 23سیوریج نمونوں میں پولیووائرس مثبت نکلا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے 6 اور خیبرپختونخوا کے 8 اور بلوچستان کے 2سیوریج نمونے سے پولیو وائرس نکلا تاہم آزادکشمیر اورگلگت بلتستان سے لیے گئے سیوریج نمونے میں پولیو وائرس نہیں نکلا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 منفی اور ایک مثبت نمونہ رپورٹ ہوا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں 2 تا 8 فروری کو منعقد کی جائے گی جس کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔7 روزہ قومی مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے۔
Comments
0 comment