2 hours ago
گل پلازہ آتشزدگی، لاپتہ افراد کیلیے ہیلپ ڈیسک قائم ، 11 اموات کی تصدیق
100 سے 150 افراد لاپتہ ہیں، تاہم پھر ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی۔
Webdesk
|
18 Jan 2026
کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ آتشزدگی کے باعث لاپتہ افراد کیلیے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیاجہاں 16 فیملیز نے رابطہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ اور تباہی میں اموات کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں۔
مارکیٹ مینجمنٹ کے صدر نے انکشاف کیا کہ 100 سے 150 افراد لاپتہ ہیں، تاہم پھر ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی۔
مینجمنٹ کی جانب سے قائم کی گئی ہیلپ ڈیسک پر شادی کی خریداری کیلئے آئی 6 خواتین سمیت 16 فیملیز نے رابطہ کیا جن میں سے بیشتر کے 2، 2 افراد لاپتہ ہیں۔
Comments
0 comment