ملک میں آج سونے کی قیمت مزید گر گئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کم ہوکر 3295 ڈالر فی اونس ہے۔

Webdesk
|
27 May 2025
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کمی کے بعد 3لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کم ہوکر 3295 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment