پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 69 پوائنٹس کی کمی
Webdesk
|
6 Mar 2024
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی صورتحال رہی، کاروبار کے اختتام کے موقع پر 69 پوائنٹس کمی دیکھنے کو ملی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 65 ہزار 656 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں ایک موقع پر انڈیکس تیزی کے باعث 66 ہزار150 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوا۔
مارکیٹ میں 17 ارب روپے مالیت کے 41 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں 163 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 169 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔
دوسری جانب ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 25ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونا 1286 روپے اضافے کے بعد1 لاکھ 93ہزار 244 روپے کا ہوگیا۔
بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونا 13 ڈالرز اضافے سے 2148 فی اونس ہوگیا،چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے ہوگئی۔
Comments
0 comment