ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں پانچ ڈالر کی کمی ہوئی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

Webdesk

|

8 May 2024

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں پانچ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2312 ڈالر تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 239200روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686روپے کی کمی سے 205075 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2254.80روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!