ملک میں سونے کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر ہے۔

Webdesk
|
27 Mar 2025
کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 749 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہے ۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 52 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment