2 hours ago
مشرق وسطیٰ جنگ، پاکستان میں ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ
2018 میں پابندیوں سے پہلے ایک کروڑ ایرانی ریال 50 ہزارروپے کا تھا۔
Webdesk
|
5 Apr 2026
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے دوران پاکستان میں ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے۔
رہنما ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کے مطابق جنگ سے قبل 2500 روپے میں ایک کروڑ ایرانی ریال مل رہے تھے تاہم اب ایرانی ریال کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے اور 2500 روپے میں 10 ہزار ایرانی ریال مل رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ملک بوستان کے مطابق ہرمز سیگزرنے کے ٹول ٹیکس اورپاکستان میں خریداری کے سبب ایرانی ریال کی قیمت بڑھی ہے۔
2018 میں پابندیوں سے پہلے ایک کروڑ ایرانی ریال 50 ہزارروپے کا تھا۔
Comments
0 comment