پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف

پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف

مصر اب بہتر ہے لیکن اسے بھی مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف

ویب ڈیسک

|

29 Apr 2024

عالمی مالیاتی فنڈز کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریاض میں منعقدہ ورلڈاکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر نے پہلی سہہ ماہی کے حوالے سے مختلف ممالک کی رپورٹ شیئر کی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی سہہ ماہی میں چین کی کارکردگی توقعات سے بڑھ کر رہی ہے جبکہ پاکستان کو مختلف وجوہات کی وجہ سے نمایاں مشکلات کا سامنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پچھلے چند سالوں کی مشکلات کے باوجود عالمی ترقی اور معیشت بہتر ہے، ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کیلئے بہتر کیا ہے۔ کرسٹا لینا نے کہا کہ ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی رہی جبکہ انڈونیشیا، ملائیشیا، انڈیا جیسی ابھرتی مارکیٹس کی کارکردگی بھی اطمینان بخش ہے۔ 

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پہلی سہ ماہی میں توقعات سے کچھ بڑھ کر اچھی رہی، بعض ممالک جیسےکہ پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، مصر اب بہتر ہے لیکن اسے بھی مشکلات ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کے باعث دنیا کو 3.3 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچا، جس کے باعث معاشی نقصان سےکم آمدنی والے ممالک زیادہ متاثر ہوئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!