پاکستان کیلیے 78 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری
ویب ڈیسک
|
22 Jun 2024
عالمی اور ایشیائی ترقی بینک نے پاکستان کو 78 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کو دو پروگراموں کیلیے 53 کروڑ ڈالرز قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
پاکستان کو یہ رقم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلیے دی جائے گی پہلے مرحلے میں چالیس کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں ساڑھے تیرہ کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔
عالمی بینک کے مطابق چالیس کروڑ ڈالرز سماجی تحفظ کے منصوبوں کیلیے جبکہ سندھ میں زراعت اور لائیو اسٹاک کیلیے 13 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔
ورلڈ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قرض کیلیے منظور کی گئی یہ رقم سماجی تحفظ، موسمی تبدیلی اور زراعت و لائیو اسٹاک شعبے میں استعمال ہوگی۔
دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی ) نے پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دیدی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض کے معاہدے پردستخط ہو گئے۔ معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سےاے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی اور پاکستان کی طرف سے سیکریٹری ای اے ڈی کاظم نیاز نے دستخط کیے۔
اعلامیہ کے مطابق فنڈز انفرااسٹرکچر اورخدمات کےشعبےمیں سرمایہ کاری پرخرچ ہوں گے،رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت استعمال کی جائےگی۔
Comments
0 comment