پاکستان میں فی تولہ سونا 7100 روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا 7100 روپے سستا ہوگیا

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 71 ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد 4642 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی
پاکستان میں فی تولہ سونا 7100 روپے سستا ہوگیا

Webdesk

|

2 Apr 2026

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت یکدم نیچے آگئی ہے۔

جمعرات کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 71 ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد 4642 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

 عالمی مندی کی وجہ سے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7100 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے۔سونے کی قیمتوں میں آنے والی اس حالیہ کمی نے گزشتہ کئی دنوں سے جاری اضافے کے سلسلے کو روک دیا ہے۔

تولہ کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6087 روپے کی واضح کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد اب 10 گرام سونا 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اچانک تبدیلی کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ حالیہ خطاب ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور اگلے دو سے تین ہفتوں میں مزید شدید حملوں کا اعلان کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!