پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں واضح کمی
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہوکر 4065 ڈالر فی اونس ہے۔
Webdesk
|
29 Jun 2026
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2300 روپے کم ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 2300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہوکر 4065 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment